اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیاگیا،موبائل فراہمی میں پیش رفت
فوٹو:فائل
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیاگیا،موبائل فراہمی میں پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے بعد تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے.
جیل اسسٹنٹ ناظم، سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ظفر کو بھی حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ، اڈیالہ جیل کے قریب ہی رہائش پذیر ہیںسابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل معلومات پر مزید 6 ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی.
اڈیالہ جیل سے ہٹائے گئے محمد اکرم کے 2 اردلی، تین وارڈر اور ایک ہیڈ وارڈر سے پوچھ گچھ کی جائے گی، اڈیالہ جیل کے یہ ملازمین محمد اکرم کے قریبی اور قابل اعتماد آدمی تصور کئے جاتے ہیں.
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کو موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بھی پیش رفت ہوئی ہے اور 3 یورپی ممالک کے نمبرز پر بنائے گئے واٹس ایپ کے شواہد بھی مل گئے.
سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم زلفی بخاری، ایک سابق صوبائی وزیر کے قریب سمجھے جاتے ہیں، محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کے لئے پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے. محمد اکرم مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 15 سال سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں تعینات رہے.
Comments are closed.