ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کو افواہیں قرار دیدیا

52 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کو افواہیں قرار دیدیا ، کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جب تک صدر وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد ہے کام کرتا رہوں گا۔

امام مسجد نبوی ڈاکٹر صالح بن محمد نے سندھ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے ۔

بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مام مسجد نبوی ڈاکٹر صالح بن محمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ امام مدینہ آج میری دعوت پر آئے ، ان کی آمد پر ان کا اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ امام مسجد نبوی ڈاکٹر صالح بن محمد کا دورہ ضرورکار گر ثابت ہو گا ، انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کی ہیں ، سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے جس پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ملاقات میں پاکستان کی سلامتی اور معیشت کی بحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

اس موقع پر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گورنر کو ہٹانے کی افواہیں پہلے بھی گردش کرتی رہی ہیں ، لیکن ایسا کہیں ڈسکس نہیں ہوا ، گورنر ہاوٴس میں عوامی فلاح کے کئی کام ہو رہے ہیں اور یہ کام ہمیں کہیں اور نظر نہیں آتے ، اگر کسی گورنر کو مقبولیت ملی ہے تو وہ کامران ٹیسوری ہیں۔

میڈیاسے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب تک عہدے پر ہیں خدمت کرتے رہیں گے ،ہم کام کر رہے ہیں ، گورنر ہاوٴس کو عوام کے لئے کھولنے کا دعوی کسی اور کا تھا لیکن پورا ہم نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک صدر وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد ہے کام کرتا رہوں گا۔

Comments are closed.