صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیے

46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں سے کثرت رائے سے منظور ہونے کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیے ہیں، جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل اب باقاعدہ طور پر الیکشن ایکٹ بن گیا ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے سینیٹ سیکرٹریٹ ارسال کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی آج ہی جاری کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، جس میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments are closed.