سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم ، حکومت نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

وزار ت داخلہ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پری وینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کی سیکشن 30 کے حوالے سے یہ جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر سائبر کرائم، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اسلام آباد کے ایس ایس پی کمیٹی میں شامل ہیں۔

جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے مقاصد کی تحقیقات کرے گی۔ جے آئی ٹی قوانین کے مطابق مجرموں کی شناخت کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرے گی۔

Comments are closed.