پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے بلایا گیا وفاقی کابینہ کااجلاس ملتوی کر دیا گیا

58 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا بدھ کے روز طلب کیا اجلاس موخر ۔پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے بلایا گیا وفاقی کابینہ کااجلاس ملتوی کر دیا گیا اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جانی تھی ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس بدھ کی صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا کابینہ اجلاس میں سابق صدر عارف علوی،سابق وزیر اعظم اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی سے متعلق بھی منظوری بھی شامل تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا تاہم اب یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔

Comments are closed.