شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست مسترد

59 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے کیسز میں جیل ٹرائل میں خود پیش ہوں۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، سابق وزیر خارجہ کو چار روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرسماعت مقدمات کے لیے لاہور منتقل کیا گیا تھا تاہم پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

Comments are closed.