پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر مندی کا رجحان

59 / 100

فائل:فوٹو
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر مندی کا رجحان ہے اس دوران انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے گر گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں مندی سے کام کا آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس سے کم کی سطح پر آ گیا۔

گزشتہ ہفتے پی ایس ایکس میں کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 81500 کی بلند ترین سطح کو بھی عبور کر چکا تھا۔

تاہم گزشتہ ہفتے کا اختتام بھی مندی پر ہوا اور جمعہ کے روز بازار حصص میں شدید نوعیت کی مندی کا رجحان رہا جس سے انڈیکس 81000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے بھی گر گیا تھا۔

آج پیر کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 391 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا اور انڈیکس گھٹ کر 79726 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، بعد ازاں پی ایس ایکس میں 517 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھنے میں آئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس مزید کم ہوکر 79600 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

Comments are closed.