ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو گھر بلانے والی خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار

56 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو گھر بلانے والی خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے لاہور کے تھانہ سندر میں اغوا کے بعد تاوان وصول کرنے کی ایف آئی آر درج کرانے پر پولیس نے ملزمان کے خلاف ایکشن لیا.

ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر مزکورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا یا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے خاتون سمیت 4 ملزمان کو دھرلیا ہے۔

ملزمہ آمنہ عروج نامی خاتون نےخلیل الرحمان کوگھربلا کرساتھیوں کےہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اورلوٹ لیا، آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے خاتون سمیت چارملزم گرفتارکر کےواقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

ڈرامہ نگاراورمعروف رائٹرخلیل الرحمان قمرکوآمنہ عروج نامی خاتون نے ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دیکراپنے گھربلایا۔خلیل الرحمان کمرے میں بیٹھے ہی تھے کہ 7 سے 8 مسلح افراد داخل ہوئے۔

خلیل الرحمان کی آنکھوں پرپٹی باندھی اورتشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے خلیل الرحمان کو پہلے گاڑی میں بیٹھایا اورایک کروڑ روپےکا مطالبہ کیا۔

گن پوائنٹ پرخلیل الرحمٰن قمر سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزاربھی نکلوالیے۔ نقدی، پرس، موبائل اور قیمتی گھڑی بھی چھین لی۔

ایف آئی آرکےمطابق خلیل الرحمان کوکہا گیا تمھیں مارنےکا حکم ہے۔ کلمہ پڑھ لو اورایک فائرپاؤں کےقریب مارا گیا۔آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ہنی ٹریپ کرنےوالی خاتون سمیت چار ملزمان کو پکڑ لیا.

پولیس نے واردات میں استعمال کی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سے متعلق مزید چھان بین کی جارہی ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے.

Comments are closed.