نوازشریف وہ نہیں رہا جس کو میں جانتا تھا، اب وہ بےبس ہیں، آصف کرمانی
فوٹو : فائل
اسلام آباد: نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی کہتے ہیں نوازشریف وہ نہیں رہا جس کو میں جانتا تھا، اب وہ بےبس ہیں، آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں اب غیرسنجیدہ اور نالائق لوگ آ چکے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے بندے آگئے ہیں، یہ ن لیگ کے چہرے نہیں ہیں۔
آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی کل بھی عزت کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں لیکن یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا۔
انھوں نے کہا کہ اپنا گھر چھوڑتے ہوئے تکلیف تو ہوئی کہ انہوں نے اپنے ایک وفادار ساتھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، مسلم لیگ ن میں غیرسنجیدہ اور نالائق لوگ آ چکے ہیں۔
آصف کرمانی کا کہنا تھا اس طرح لگتا ہے کہ نواز شریف کو بے بس کر دیا گیا ہے، نواز شریف کا پہلے بھی احترام کرتا تھا آج بھی کرتا ہوں لیکن یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہا، پیدائشی مسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگی گھرانے کا ممبر بن کر مرنا چاہتا ہوں، 18، 20 سال مسلم لیگ ن کو دیے، نواز شریف کا بہت قریبی ساتھی رہا۔
آصف کرمانی نے اس موقع پر نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب سب اچھا نہیں ہے، پبلک میں آ کر دیکھیں، آپ کو حقیقت کا اندازہ ہو گا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی نے گزشتہ روز ہی مسلم لیگ ن چھوڑنےکا اعلان کا اعلان کیا تھا اور کہا تفصیلی بات بعد میں کروں گا.
Comments are closed.