افغان باشندوں کا جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا،پرچم کی بے حرمتی کی
فوٹو: سکرین گریب
فرینکفرٹ: افغان باشندوں کا جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا،پرچم کی بے حرمتی کی، پاکستان کے سفارتی حکام کا جرمن حکومت سے تحقیقات اور ذمہ داروں کے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ.
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم بھی اتارا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے.
یہ واقعہ جرمن شہر فرینکفرٹ میں پیش آیا جہاں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا اور پاکستانی پرچم اتارا گیا اور پاکستان مخالف نعرہ بازی کی گئی.
پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کی ذمہ داری جرمن حکومت کی ہے، اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔
فرینکفرٹ میں جرمنی کے حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکام نے سوشل میڈیا پر اس معاملے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے.
Comments are closed.