پیپلزپارٹی مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ فیصلہ پر نظرثانی درخواست دائرکرے گی
فوٹو: فائل
آمنہ جنجوعہ
اسلام آباد: پیپلزپارٹی مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ فیصلہ پر نظرثانی درخواست دائرکرے گی، مخصوص نشستوں کا معاملہ پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے،یہ پیش رفت مسلم لیگ ن کے ساتھ پیپلز پارٹی کے مزاکرات کے دو ادوار کے بعد ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے نظرثانی اپیل تیار کرنے کی ذمہ داری سنیٹر فاروق نائیک کے سپرد کردی ہے ، سنیٹر فاروق نائیک نظرثانی اپیل تیار کرکے سپریم کورٹ میں جلد دائر کرینگے،ایوان صدر میں ن لیگ سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی نے اپیل کا ختمی فیصلہ کیا۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمان جمعہ کو مزاکرات کے دو دور ہوئے پہلی بیٹھگ ایوان صدر میں ہوئی جس میں کچھ دیر کےلئے صدر آصف زرداری بھی شریک ہوئے تھے، مزاکرات کا دوسرا دوروزیراعظم ہاوس میں ہوا۔
ایوان صدر میں ہونے والے مزاکرات کا ایجنڈا پی ٹی آئی پر پابندی اور عمران خان پر آرٹیکل 6 کے حوالے سے بات چیت پر تھا جب کہ وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے ڈائیلاگ میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے پنجاب کے معاملات پر بھی بات چیت کی۔
پی ٹی آئی پر پابندی اور سابق صدر و وزیراعظم اور ڈپٹی اسپیکر پر آرٹیکل 6 لاگو کرنے کے معاملہ پر پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ایوان صدر میں بیٹھک کے باوجود پیپلز پارٹی نے حامی نہیں بھری تاہم پیپلز پارٹی کا وفد پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے اور ن لیگ کو آگاہ کرے گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ایوان صدر میں بیٹھک ہوئی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق شریک ہوئے۔ احد چیمہ، عرفان قادر اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی شریک ہوئے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، نئیر بخاری اور سینیٹر شیری رحمان شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منصور اعوان بھی مذاکرات میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ دونوں حکومتی اتحادیوں کے درمیان تقریبا ڈیڑھ گھنٹے ملاقات جاری رہی، اٹارنی جنرل نے مخصوص نشستوں کے کیس اور فیصلے پر شرکاء کو بریف کیا۔
مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی سے متعلق فیصلوں پر اعتماد لیا۔ وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومت فیصلہ کے قانونی نکات سے آگاہ کیا، پیپلزپارٹی کی لیگل ٹیم نے مستقبل میں ان فیصلوں کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا مسلم لیگ ن کوئی فیصلہ لینے سے پہلے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لے، بتائے بغیر اعلانات کرنا مناسب نہیں۔ پیپلزپارٹی نے حکومتی فیصلوں پر پارٹی میں مشاورت اور سی ای سی سے توثیق لینے کا کہا۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان پی ٹی آئی سے متعلق تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے پر اتفاق ہوا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ پیپلز پارٹی کے وفد پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے اور ن لیگ کو آگاہ کرے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان دوسرا مذاکراتی اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا، ذرائع کے مطابق مذاکراتی ملاقات میں پنجاب میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، پنجاب کے انتظامی امور کی کمیٹیوں پر ممبر شپ اور چیئرمین شپ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے جائز کاموں کے لیے افسران کی تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پی پی وفد میں راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی اور ندیم افضل چن شامل تھے۔ جبکہ لیگی وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، رانا ثناء اللہ نے شرکت کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگی کمیٹیوں کا جائزہ اجلاس جاری رکھنے پر اتفاق رائے بھی ہوا۔
Comments are closed.