پی ایم ڈی سی کا ایم ڈی کیٹ کا امتحان منعقد کرنے کا اعلان

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔صدر پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ طلباء کا روشن مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے

صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ایم ڈی کیٹ پاکستان اور بیرون ملک میں ایک ہی تاریخ کو منعقد کیا جائے، ایم ڈی کیٹ کا نصاب اگلے ہفتے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔

صدر پی ایم ڈی سی کے مطابق طلباء کی سہولت کے لیے کونسل نے نصاب کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کونسل نے تمام صوبائی سیکریٹریز کو ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ فیصلہ طلباء کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، گزشتہ سال تقریباً 180534 طلباء امتحان میں شریک ہوئے تھے ایک اندازے کے مطابق اس سال امتحان میں تقریبا دو لاکھ طلباء شرکت کرنے کا امکان ہے، ایم ڈی کیٹ پیپر انڈیکس کو میرٹ پر سمجھوتہ کیے بغیر طلبہ کی آسانی کے لیے بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

صدر پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ طلباء کا روشن مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے، پی ایم ڈی سی ادارہ طلباء کی سہولت کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں۔

صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے مزید کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان کی مزید تفصیلات، شیڈول، رجسٹریشن کا عمل اور دیگر معلومات، آنے والے دنوں میں پی ایم ڈی سی کی ویب سایٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Comments are closed.