صلح نہیں خلع، عائشہ جہانزیب شوہر سے صلح کرنے کے موقف سے پھر گئی

55 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: صلح نہیں خلع، عائشہ جہانزیب شوہر سے صلح کرنے کے موقف سے پھر گئی،دن کو کہا بڑوں کی بات مان لی ہے ٹی وی سکرین پر صلح کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ میں نے اپنے شوہرسے کوئی صلح نہیں کی۔

انہوں نے نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بچوں کو عدالتوں کے چکر نہیں لگوانا چاہتی، میں پیر کو عدالت میں خلع فائل کروں گی۔

واضح رہے کہ لاہورکینٹ کچہری کی عدالت نے عائشہ جہانزیب پر مبینہ تشدد کیس میں ملزم شوہر حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے۔

عائشہ جہانزیب کا کہنا تھاکہ بچوں کی کسٹڈی بھی میرے پاس رہے گی،اس سے قبل دن کو میڈیا میں شائع یا نشرہونے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ میاں بیوی کی صلح ہو گئی ہے تاہم شام کو عائشہ جہانزیب اپنی باتوں سے مکر گئی۔

عائشہ جہانزیب کااپنے شوہر کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا

معروف اینکر پرسن عائشہ جہانزیب اور اْن کے شوہر حارث علی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے۔عائشہ جہانزیب نے کہا کہ جو بھی ہوا ہے بہت ظلم ہے کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے

اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر شوہر کی جانب سے تشدد کرنے کی کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

عائشہ جہانزیب نے وکیل عاصم ممتاز کے ہمراہ لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوکر بیان قلمبند کروایا جہاں دونوں میاں بیوی کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔
دورانِ سماعت عدالت نے عائشہ جہانزیب سے پوچھا کہ چہرا دیکھ کر لگ رہا ہے یہ تو بہت ظلم ہوا ہے، کیا آپ اپنی مرضی سے آئی ہیں؟

عائشہ جہانزیب نے کہا کہ یہ جو بھی ہوا ہے بہت ظلم ہے کسی عورت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے لیکن جو بھی معززین نے فیصلہ کیا ہے میں اس کو مانتی ہوں۔

اینکر پرسن نے کہا کہ میں کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتی ہوں، گواہان کی موجودگی میں یہ فیصلہ ہوا ہے۔

عائشہ جہانزیب کا بیان سْننے کے بعد عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت کی حد تک منظور کیا جارہا ہے، بریت کا فیصلہ چالان پر ہوگا۔

یاد رہے کہ کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے جبکہ 10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا تھا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں اور وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

Comments are closed.