کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ،وسرے ملکوں کو تبصروں سے گریز کرنا چاہیے،دفترخارجہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، دوسرے ملکوں کو تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان اپنے اندرونی مسائل خود حل کرسکتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے بنوں چھاوٴنی پر تحریک طالبان پاکستان کے حملے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات افغان عبوری حکومت کو پہنچا دئیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کا استعمال قابلِ تشویش ہے۔
دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ صاف بات چیت کی ہے، ہم نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کریں، پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہشت گرد گروپس اور حملہ آوروں کے خلاف انٹیلی جنس شیئر کی ہے، ہم گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر امریکہ کے ردعمل پر ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے موقف میں کہا کہ پی ٹی آئی کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کی مضبوطی کو واضح کیا، پاکستان اپنے اندرونی مسائل کو خود حل کرسکتا ہے،کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، دوسرے ملکوں کو تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان اپنے اندرونی مسائل خود حل کرسکتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے امیگریشن قوانین واضح ہیں خلاف ورزی کرنے والے کو نکلا جاتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے، پاکستان میں 44 ہزار افغان شہری تیسری ملک کے جانے کے لیے انتظار کررہے ہیں۔ اس بارے میں ملالہ یوسفزئی کے بیان کا علم نہیں، ملالہ یوسفزئی سے امید کرتے ہیں کہ تیسرے ملک پر زور دیں گی کہ ان افغان شہری کو جلدی بلا دیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 9 محرم کو امام بارگاہ علی ابنِ ابی طالب مسقط پر حملے کی مذمت کرتا ہے، یہ دہشت گردی کا بہیمانہ واقعہ ہے اور ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اس واقعے سے دہشت گردی کے خلاف مل کر مقابلہ کرنے کی اہمیت پتہ چلتی ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی مہاجرین کیمپوں پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔ خان یونس مہاجر کیمپ حملے میں 19 فلسطینیوں کی شہادت اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سری نگر محرم کے جلوس کے شرکاء کی گرفتاریوں کی مذمت اور گرفتار عزاداروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان کشمیریوں کے لیے اپنی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میرادوف پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے میں دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملالہ یوسفزئی کی پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل پاکستان کے امیگریشن قوانین واضح ہیں کہ خلاف ورزی کرنے والے کو نکالا جاتا ہے، روانہ کی بنیاد پر غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.