پی ٹی آئی نے 38 آزاد اراکین کے وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 38 آزاد اراکین کے وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے۔
ذرائع کے مطابق وابستگی فارم پی ٹی آئی کے نمائندہ نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے۔
تین ازاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ محبوب سلطان اور مبین عارف کے وابستگی فارم پارٹی کو موصول ہو چکے ہیں، دونوں کے وابستگی فارم آج جمع کرا دیں گے۔
تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی کے اضافی دستاویز بھی جمع کروا دی ہیں۔
یادرہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق غور ہوگا۔
Comments are closed.