جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی

50 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی ہے، ایڈہاک جج کی تعیناتی آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یڈہاک جج کے معاملے پر ہونے والی تنقید بلاجواز ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے پہلے ایڈہاک جج بننے پر حامی بھری تھی۔انہوں نے اب ذاتی گھریلو وجوہات پر معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج کی نامزدگی پر شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.