تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس،احتجاجی مارچ کیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس،احتجاجی مارچ کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، شبلی فراز، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم اجلاس میں شریک تھے۔ علاوہ ازیں علی محمد خان، عاطف خان، شاندانہ گلزار، عون عباس پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم، ہمایوں مہمند بھی اجلاس میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چار نکات پر گفتگو اور تمام ارکان پارلیمنٹ کی رائے لی گئی۔
اجلاس کے بعد تحریک انصاف و سنی اتحاد کونسل کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی مارچ کیا، مارچ میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل، حامد رضا اور راجا ناصر عباس شریک ہوئے۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے۔ عوام کی طاقت کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہر سکتی، تحریک انصاف ہوگی اور اسی ایوان میں ہوگی۔
Comments are closed.