امریکہ کو تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلہ پر تشویش ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
فوٹو: فائل
واشنگٹن: امریکہ کو تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلہ پر تشویش ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرکا کہنا ہے لگتاہے یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔
واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی پریس کانفرنس کے دوران ان سے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دیں اس پر امریکا کا کیا موقف ہے؟
جواب میں ترجمان نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کا باعث ہے سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق حکومتی بیانات دیکھتے ہیں، لگتا ہے یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں سیاسی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔
اس حوالے سے اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا جمہوری اصول ، بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں آئینی جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی حقوق اور آزادی اظہار کا احترام کیا جائے جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں قانون کی حکمرانی اورمساوی انصاف اہم ہے۔
مودی کے دورہ روس پر یوکرینی صدر کے اظہارتشویش پر ترجمان نے جواب دیا کہ روس اور بھارت کے دیرینہ تعلقات ہیں ہم چاہتے ہیں تمام ممالک اقوام متحدہ چارٹر کا احترام کریں۔
بھارت کو روس کے ساتھ تعلقات کا مثبت فائدہ اٹھانا چاہیے بھارت کو روسی صدر سے کہنا چاہیےکہ یوکرین سےجنگ ختم کرے۔
Comments are closed.