عمان کی امام علی مسجد میں فائرنگ کاواقعہ ، شہداء میں 2 پاکستانی بھی شامل

48 / 100

فائل:فوٹو
مسقط: سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں پیش آئے فائرنگ کے واقعے کے شہداء میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

پاکستانی سفیر علی عمران چوہدری کا کہنا ہے کہ اومان حکومت نے کل 4 افراد کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں اب تک 2 پاکستانیوں کی شہادت کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان سفارت خانہ عمان کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے لئے پیغام جاری کیاگیاہے جس میں پاکستان سفارت خانہ عمان کی اس حادثاتی صورتحال میں وادی الکبیر کی جانب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ۔ زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال کیلئے خولہ ہسپتال، ناہدہ ہسپتال، رائل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے، سفیر پاکستان تین ہسپتالوں میں جا کر زخمیوں سے ملے، جہاں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، پاکستان ایمبیسی ایمرجنسی ہاٹ لائن -برائے مہربانی اپنا نمبر بتائیں پاکستان ایمبیسی حکام اور ہسپتال سے رابطے میں ہے۔

عبدالصمد 92040038 خادم حسین 98577355 عامر صفدر 923225251612+ سید نثار الحق 94981966 مدثر 91391584 ندیم 79057035 عتیق احمد 99760045 سفیر صاحب سے رابطے کے لئے : سیف اللہ 92109432 Office of the Spokesperson, Mofa Pakistan Ministry of Foreign
Affairs, Islamabad Government of Pakistan Ishaq Dar Prime Minister’s Office of Pakistan

اپنے پیغام میں عمان میں پاکستان کے سفیر علی عمران نے کہاکہ مختلف ہسپتالوں کادورہ کیاہے زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہیں پاکستان سفارت خانہ عمان پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ، وادی کبیر کی مسجد میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلے عمان کی سکیورٹی فورسز مستعدی سے کام کر رہی ہیں عمان میں مقیم تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Comments are closed.