سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کا تقرر ،جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب

50 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کے تقرر کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔

زیر التوا کیسز میں کمی لانے اور سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز کے تقرری کے لئے 19جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 جولائی کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ،جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔

جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے اور جسٹس ریٹائرڈ خلجی عارف کی ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات رہنے کی مثالیں موجود ہیں۔ 4 ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا فیصلہ زیر التوا مقدمات کی تعداد میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کا جائزہ لیا گیا اور یہ عیاں ہوا کہ کوششوں کے باوجود زیر التوا کیسز کی تعداد میں کمی نہیں ہو رہی، اس لیے تجربہ کار اور اچھی شہرت رکھنے والے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے لیے 4 ججز کو نامزد کیا گیا ہے۔

Comments are closed.