بجلی بلزاورمہنگائی کی ستائی عوام پرحکومت نے پٹرول بم بھی گرا دیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: بجلی بلزاورمہنگائی کی ستائی عوام پرحکومت نے پٹرول بم بھی گرا دیا،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔
حکومت مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بھی لاد دیا۔
پٹرول 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر مہنگاکردیا گیا ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ گئی فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیاہے۔
جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے مقررکی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے اضافہ کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے،قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
Comments are closed.