نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست
فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے قاہد نوازشریف نے 6 ہفتوں کی ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جمعہ ہوگی۔
نوازشریف کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے، نظر ثانی درخواست پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہوجائے گی۔
سپریم کورٹ نوازشریف کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے جس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔
نوازشریف نے طبی بنیادوں پر سزا کی معطلی اور ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالتِ عظمیٰ نے انہیں طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت دی تھی جو 7 مئی کو ختم ہورہی ہے۔
Comments are closed.