ہمارے جھنگ سے ایم این اے امیر سلطان کو کل رات اغواہ کر لیا گیا ہے، اسد قیصر
فوٹو : سکرین گریب
اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی و سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے ہمارے جھنگ سے ایم این اے امیر سلطان کو کل رات اغواہ کر لیا گیا ہے، اسد قیصر کا کہنا ہےعدلیہ کے فیصلے پر حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے۔
ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ جس کے پاس اختیار ہے وہ طاقت کے زور پر فیصلے کر رہا، لوگوں کی وفاداری کی تبدیلی کرنے کے لیے ان پر زور ڈالا جا رہا ہے فیصلوں کے خلاف بغاوت ہورہی ہے ۔
قانون اور آئین کے مطابق ملک کو نہ چلا کر
آپ پاکستان کو کس طرف لے کر جارہے ہیں ملک کو خطرات سے دوچار نہ کریں، ہم پاکستانی ہیں آئین اور قانون کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
میں بحثیت پاکستان تحریک انصاف کا کارکن بتانا چاہتا ہوں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، تحریک انصاف اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
اسد قیصر نے کہا تحریک انصاف کے ایم این ایز کو عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، میری سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ فارم 45 اور 47 کا فیصلہ جلد کیا جائے۔
ملک میں دھندلی زدہ جعلی انتخاب ہوا اور اس میں چیف الیکشن کمیشن کا کلیدی کا کردار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمشنر کو استعفی دینا چاہیے۔
اسد قیصر نے کہا کہ چیف منسٹر علی امین گنڈاپور سے کہوں گا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں۔
Comments are closed.