بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ،پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں سنگل لارجسٹ پارٹی بننے کے امکانات روشن
فائل:فوٹو
اسلام آباد(محمدفہیم ) بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ،پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں سنگل لارجسٹ پارٹی بننے کے امکانات روشن ہوگئے، بڑا فیصلہ آنے پر حکمران اتحاد دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگیا،پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں سنگل لارجسٹ پارٹی بننے کے امکانات روشن ہوگئے،آزاداراکین کی پی ٹی آئی میں شمولیت خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے سے پی ٹی آئی اراکین کی تعداد116تک پہنچ جائیگی۔
بڑی عدالت کے بڑے فیصلے سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالتی فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں بھرپور انٹری، سنگل لارجسٹ پارٹی بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ممبران کی تعداد84جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8آزاد اراکین بھی قومی اسمبلی میں موجود ہیں جس سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کی مجموعی تعداد92ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم
سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں خواتین کی 20جبکہ 4اقلیتی نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی جس سے پی ٹی آئی اراکین کی تعدادقومی اسمبلی میں 116تک پہنچنے کا امکان ہے۔
مسلم لیگ (ن )مجموعی طور پر 108نشستوں کیساتھ دوسری جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی 68نشستوں کی ساتھ قومی اسمبلی میں تیسری بڑی جماعت کے طور پر موجود ہیں۔
ایم کیو ایم 21،جے یو آئی ف8،مسلم لیگ ق 5، استحکام پارٹی4جبکہ مسلم لیگ ضیاء ،بلوچستان نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک، ایک رکن قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔
فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہمیں ہمارا حق مل گیا،بیرسٹر گوہر
سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کا براہ راست اثر مرکز کے ساتھ صوبے پر بھی پڑے گا جہاں پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 جبکہ 3 غیر مسلم کی نشستیں ملیں گی.
سندھ اسمبلی میں 2 خواتین اور ایک غیر مسلم جبکہ کے پی اسمبلی کی 21 خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں ملیں گی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ فیصلے نے حکومتی اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم کر دیا۔سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد ی جماعتوں کے اراکین کی مجموعی تعداد208جبکہ اپوزیشن میں موجود جماعتوں کے اراکین کی تعداد 128ہوجائیگی۔
Comments are closed.