عمر ایوب کاسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کے بعد عمر ایوب نے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سمیت الیکشن کمیشن کے باقی 4 کمشنرز کو بھی فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف متعصب تھا۔ الیکشن کمیشن اب بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف متعصب ہے۔

Comments are closed.