پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے،وزیراعظم
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے موٴثر اقدامات کئے جائیں جبکہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور پاسکو سے متعلق امور زیر غور کیا گیا، اجلاس میں گندم سے متعلق بورڈ کی تنظیم نوکی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے موٴثر اقدامات کئے جائیں،ویٹ بورڈ میں کسانوں کے نمائندے شامل کیے جائیں،وزیراعظم نے بورڈ میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور سپارکو کے نمائندگان کوبھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے، گندم کی خریداری کے حوالے سے متبادل حکمت عملی بھی ترتیب دی جائے اورصوبوں ، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے۔
Comments are closed.