اسلام آباد وراولپنڈی سمیت گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار

50 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:راولپنڈی واسلام آباد سمیت گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیاتیز بارش اور ہواوٴں سے راولپنڈی کے پیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی میں آج الصبح تیز ہواوٴں کے ساتھ شروع ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا، جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے پر رونق لوٹ آئی۔ بادل جم کر برسے اور شہر میں جل تھل ایک ہوگیا۔ بعد ازاں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی شروع ہو گئی۔

ادھربارش کا آغاز ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی اور شہر تاریکی میں ڈوب گیا شہری لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دوہری ذہنی کوفت میں مبتلا رہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا،شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔جبکہ شام یارات کے اوقات میں شمال مشرقی بلوچستان اوروسطی پنجاب میں بھی چند مقا مات پربارش کی توقع ہے تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، سبی47،جیکب ا?باد 46، اوردالبندین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.