پاکستان مرحلہ وار آئی ایف آر پی کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے،دفترخارجہ

50 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے پاکستان مرحلہ وار آئی ایف آر پی کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔آئی ایف آر پی کے تحت متعدد ممالک کے غیرقانونی غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سکیورٹی اور دفاع کے حوالے سے تعاون کی پرانی تاریخ ہے، آئی ایف آر پی پاکستانی قوانین پر عملدرآمد کے لیے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ہے ،آئی ایف آر پی کے تحت متعدد ممالک کے غیرقانونی غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ مستقل مشن میں تقرری کا فیصلہ حکومت پاکستان کا ہے، عاصم افتخار احمد کو حکومت نے تمام ذمہ داریاں،اختیارات اور دیگر فوائد ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مرحلہ وار آئی ایف آر پی کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے، آئی ایف آر پی کا پہلا مرحلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھا یہ ضروری دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم غیر قانونی شہریوں کے خلاف کارروائی کیلئے تھا۔

Comments are closed.