جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

50 / 100

فائل:فوٹو

لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاوٴس لاہور میں ہوئی ، تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جسٹس عالیہ نیلم سے عہدے کا حلف لیا۔

گورنر ہاوٴس میں حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ،آئی جی پنجاب ، لاہور ہائیکورٹ کیجج جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس شہرام سرور سمیت اعلیٰ سرکاری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی 53ویں چیف جسٹس ہیں ، جسٹس عالیہ نیلم 1966 راولپنڈی میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

سال 1996 میں جسٹس عالیہ نیلم بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئیں، 1998 میں جسٹس عالیہ نیلم ہائیکورٹ کی وکیل بنیں، جسٹس عالیہ نیلم نے قانون کے ڈپلومے بھی حاصل کر رکھے ہیں۔

سال2008 میں جسٹس عالیہ نیلم سپریم کورٹ کی وکیل بنیں جبکہ 2013 میں جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوئیں۔

سال2015 میں جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی مستقل جج بن گئیں، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں متفقہ طور پر جسٹس عالیہ نیلم کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

Comments are closed.