اسلام آباد کے اتوار بازار میں خوفناک آتشزدگی، دکانیں، سٹالز جل کر خاکستر،کروڑوں کانقصان

50 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایچ نائن کے سستے بازار میں خوفناک آگ لگ گئی، آگ کے شعلوں نے متعدد سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

اسلام آباد کے ایچ نائن میں بچت بازار میں لگی آگ کوبجھانے کیلئے ریسکیو 1122 کے اہلکار، فائربریگیڈ کی 5گاڑیاں اور سی ڈی اے کا عملہ مصروف ہیں، اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن موقع پر پہنچ گئیں جبکہ سامان کو آگ سے بچانے کیلئے متعدد سٹالز خالی بھی کر دیئے گئے، آگ لگنے 70 سے زائد دکانیں سٹالز جل کر خاکستر ہو گئیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کے اتوار بازار میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں ۔ پاک بحریہ کے فائر فائٹرز، 4 فائر ٹینڈرز اور 1واٹر باوزر سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا ، وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرچئیرمین سی ڈی اے موقع پر پہنچ گئے۔

وزیرداخلہ نے آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے اور اضافی وسائل لگا کر آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Comments are closed.