اسلام آباد میں قاتل ڈور نے 7 سالہ بچی سے زندگی چھین لی

50 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں قاتل ڈور نے 7 سالہ بچی سے زندگی چھین لی۔بچی والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ تیز دھار ڈور سے اس کا گلا کٹ گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آبادپولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

افسوس ناک واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں 7 سالہ منتہا عدیل اپنے والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ تیز دھار ڈور سے اس کا گلا کٹ گیا۔

بچی کے چچا نے بتایا کہ تیز دھار ڈور سے شدید زخمی ہونے والی بچی کو راول اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ بعد ازاں بچی کو پمز لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

افسوس ناک واقعہ اسلام آباد کے لہتراڑ روڈ پر پیش آیا، تاہم پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود میں راولپنڈی سے ملحقہ علاقے میں ڈور پھرنے سے 7 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آبادپولیس سے رپورٹ طلب کرلی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچی کے سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آبادپولیس کا راولپنڈی سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیاگیا39چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 23افراد کو گرفتارکرلیاگیاہے ۔

وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

Comments are closed.