اشرافیہ کی مراعات، فری بجلی اور پیٹرول فوری ختم کیا جائے، امیر جماعت اسلامی
فوٹو:سوشل میڈیا
ملتان: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے اشرافیہ کی مراعات، فری بجلی اور پیٹرول فوری ختم کیا جائے، امیر جماعت اسلامی کے امیر نے ملک کے تباہ حالی کی اصل وجہ بتا دی اور مقروض ملک میں مفت خوری فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا.
میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک اور قوم اگر مشکلات سے نکالنے کیلئے اشرافیہ کی مراعات کو ختم ہونا چاہیے۔ ان کی فری بجلی اور پیٹرول کو ختم کیا جائے.
انھوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ پر بھاری ٹیکس لگائے ہیں، ظلم کا نظام ختم ہونا چاہیے، سیاسی جماعتیں بدقسمتی سے اپنے کاموں میں لگی ہوئی ہیں۔ کسی کا ایجنڈا عوام نہیں، پاکستان بھر میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں عوام کے حقوق کےلیے دھرنا دیں گے۔ حکمران آئی ایم ایف کا کہہ کر مہنگائی کو مزید بڑھاتے جا رہے ہیں، چھوٹے کاشتکار اور کسانوں کو سبسڈی ملنی چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حق دو عوام تحریک پورے پاکستان میں پھیلے گی، حکومت کو عوام کےلیے ریلیف کا کوئی بندوبست کرنا پڑے گا، پیٹرول پر لیوی کو کم کیا جائے.
Comments are closed.