پروٹیکٹیڈ صارفین کی اووربلنگ کرنے والے افسروں اور عملے کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پروٹیکٹیڈ صارفین کی اووربلنگ کرنے والے افسروں اور عملے کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم، پروٹیکٹیڈ صارفین کی اوور بلنگ کی بڑھتی شکایات پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے بجلی کے پروٹیکٹیڈ صارفین کو اووربلنگ کی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا.
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔
پروٹیکٹیڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے، جس کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی۔
محسن نقوی نے کہا ایف آئی اے تمام صورتحال کا جائزہ لے اورحقائق کی روشنی میں بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لےپروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ صارفین کی فہرست میں شامل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔پروٹیکٹیڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔
اووربلنگ سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا پروٹیکٹیڈ صارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات اور ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔
Comments are closed.