پی ٹی آئی کاترنول میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

54 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ترنول میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی سیاسی عمل مکمل نہیں ہوسکتا، ہم نے سیاسی کمیٹی میں آج کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں، یوم عاشور کے بعد جلسہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ، ہم نے ہمیشہ قانون کا سہارا لیا ہے، ہم نے قانون کا سہارا لیتے ہوئے آج ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی، ہم نے اعلان کیا تھا کہ قانون کے مطابق جلسہ کریں گے، ہمارے ورکرز جلسے کیلئے پر امید تھے، ہم نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا، ہمارا جلسہ قانون کی سربلندی کیلئے تھا۔

تحریک انصاف کی جلسہ این او سی منسوخی پر توہین عدالت کی درخواست،آج ہی فیصلہ کی استدعا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی سیاسی عمل مکمل نہیں ہوسکتا، ہم نے سیاسی کمیٹی میں آج کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے کی اجازت اسلام آباد انتظامیہ نے دی تھی، ڈپٹی کمشنر نے آرڈر کو چیف کمشنر نے منسوخ کر دیا، عدالت کی اجازت کے بعد جلسہ کریں گے، ہم عاشورہ کے بعد قانون کے مطابق جلسہ کریں گے۔

تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسہ کا این او سی انتظامیہ نے منسوخ کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا اجازت نامہ (این او سی) معطل کر دیا تھا۔

Comments are closed.