سعودی عرب نےپاکستانی سیاحوں کے لیے وزٹ ویزا شرائط میں نرمی کردی

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سعودی عرب نےپاکستانی سیاحوں کے لیے وزٹ ویزا شرائط میں نرمی کردی ہے۔ ویزہ میں آسانی کے باعث اس سال سعودی عرب کےلئے پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں بہت بڑا اضافہ متوقع ہے۔۔

سعودی عرب نے پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزا کی شرائط میں نرمی کردی ہے،نئی شرائط کے تحت اب پاکستانی سیاح سعودی وزٹ ویزا کے حصول کیلئے 750امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کراسکتے ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ٹرانزیٹ ویزابھی متعارف کرایا ہے ۔یہ ویزا سعودی ایئر لائن اور فلائی ناس کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے دستیاب ہے۔ جس کے ذریعے سیاح 96گھنٹے تک سعودی عرب کا دورہ کرسکیں گے۔

سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستانی مسافروں کیلئے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا بھی متعارف کرایا تھا جس کے تحت مسافر ایک سال کی مدّت میں سعودی عرب کے متعدد دوروں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کی ثقافت اور قدرتی عجائبات سے لطف اندوز ہوہونے کے ساتھ عمرہ بھی کرسکتے ہیں

دوسری طرف جاری اعدادوشمار کے مطابق 2023میں 2022 کے مقابلے 43فیصدزائد پاکستانی سیاحوں نے سعودی عرب کا وزٹ کیا۔ 2024میں سعودی عرب کو 27لاکھ پاکستانی سیاحوں کی سعودی عرب آمدمتوقع ہے۔

سیاحوں کی اس بڑھتی ہوئی تعداد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور ملتان میں 6تشہیر دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔ان دفاتر میں ویزا درخواست کی رہنمائی، بائیومیٹرک اندارج، اسٹیٹس ٹریکنگ اور پاسپورٹ کی ڈیلوری شامل ہیں۔

Comments are closed.