انڈین کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
راہول ڈریوڈ نے بھی خیرباد کہہ دیا
فوٹو: سوشل میڈیا
بارباڈوس: بھارت کے ٹی 20 ورلڈ چمپئن بنتے ہی انڈین کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، کوچ ڈریورڈ نے بھی وکٹری پر کوچنگ ذمے داری سے دستبردار ہو گئے.
بھارت کو ٹی20 کا عالمی چیمپئن بنوانے والے کپتان روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اس سے بہترین وقت نہیں آسکتا۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان کیا.
انھوں نے کہا ’صرف ویرات کوہلی کا نہیں بلکہ یہ میرا بھی آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ تھا‘، میں نے بھارت کے لیے اسی فارمیٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور تب سے اب تک بہت انجوائے کیا ہے.
میرے لیے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اس سے بہترین وقت نہیں ہوسکتا، میں صرف اسی لمحے کا انتظار کررہا تھا کہ ٹرافی جیت کر خدا حافظ کرو۔
واضح رہے کہ روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ٹاپ اسکورر کے طور پر اپنے کریئر کا اختتام کیا، انہوں نے 159 میچز میں 4 ہزار 231 رنز بنائے، جس میں سب سے زیادہ 5 سنچریاں بھی شامل ہیں، جب کہ وہ 2007 میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔
آخری اسائمنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر روہت شرما نے کہا کہ ہم سب سے زیادہ اس ٹرافی کے حقدار راہول ڈریوڈ ہیں کیوں کہ انہوں نے گزشتہ 20 سے 25 سالوں کےدوران بھارتی کرکٹ کے لیے جو کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے.
ان کے پاس صرف اسی ٹرافی کی کمی تھی جو آج پوری ہوگئی، ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہم راہول کے لیے یہ کرنے میں کامیاب رہے۔
Comments are closed.