پیپلز پارٹی کا بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کر لیا۔رہنما ء پی پی پی نوید قمر نے کہا کہ پارٹی وفاقی بجٹ کو ووٹ دے گی، ن لیگ اور پی پی کے درمیان حکومت سازی پر معاہدہ ہوا تھا۔

بلاول بھٹو نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے طے شدہ معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا۔

پیپلز پارٹی رہنما نوید قمر نے کہا کہ پارٹی وفاقی بجٹ کو ووٹ دے گی، ن لیگ اور پی پی کے درمیان حکومت سازی پر معاہدہ ہوا تھا۔ پی پی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی ادوار منعقد ہوئے، وزیراعظم سمیت وزرا مزاکرات میں شریک ہوئے۔

نوید قمر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات میں مطالبات سے آگاہ کیا، چاروں صوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی مشاورت سے بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، بدقسمتی سے پی ایس ڈی پی پر حکومت نے مشاورت نہیں کی۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں لیگی ارکان کے پی پی کے خلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ پارٹی ارکان سے بجٹ پر ووٹ دینے کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔

گزشتہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے ارکان کو مرضی سے بجٹ پر ووٹ دینے یا نہ دینے کا اختیار دے دیا تھا۔

Comments are closed.