نو مئی کے مقدمات، پی ٹی آئی کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

46 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور میں جلاوٴ گھیراوٴ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات پر سماعت کی، مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے 44 کارکنان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان پر 9 مئی کو قصور میں جلاوٴ گھیراوٴ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

Comments are closed.