بابر اعظم نے مبینہ الزامات پر اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

{"remix_data":[],"source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
52 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شکست کے بعد بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مبینہ الزامات پر اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر مبشر لقمان نے کپتان بابر اعظم اور ان کی فیملی پر الزامات کی بوچھاڑ کی ہے، جس پر کپتان بابراعظم نے اپنے وکلاء کے ذریعے اینکر مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ میچ فکسنگ سمیت جھوٹے الزامات عائد کرنے پر مبشر لقمان معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کے لیے تیار رہیں۔

اس حوالے سے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا سوشل میڈیا پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

سابق آل راونڈر اظہر محمود نے بھی جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ایکس (ٹوئٹر) پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد سوشل اور دیگر میڈیا پر الزامات کی بوچھاڑ سے انہیں اور ان کی فیملی پریشانی سے دوچار ہے، بغیر ثبوت کے الزامات لگانے والوں کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹےالزام لگا کرعوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ مایوس کن اور خطرناک ہے، جھوٹے الزامات لگا کرسوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کا عمل ناقابل قبول ہے، مجھ پر اور میری فیملی پر بے بنیاد الزام لگانے والوں کےخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

مبشر لقمان کا بابراعظم کے حوالے سے نیا موقف

دوسری طرف اوصاف کی رپورٹ کے مطابق
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میری ویڈیو جس کو ہر آدمی کوٹ کر رہا ہے، میں جاہل لوگوں کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتا.

انہوں نے میری ویڈیو نہیں دیکھی، میں نے یہ بات کی کہ بابراعظم کو بھائی نے گاڑی گفٹ کی اور اس کی فیملی نے ویڈیو بھی اپلوڈ کی، اب مجھے بابر اعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن نہیں پتہ چل رہا، مجھے وہ بتا دیں تا کہ میں چپ ہو جاؤں.

اگر بابراعظم کے بھائی کی اتنی آمدن ہے کہ وہ آٹھ کروڑ یا چار پانچ کروڑ کی گاڑی گفٹ کر سکتا ہے اور وہ ڈیکلیئرڈ ہے تو پھر میرا اور آپکا بات کرنا نہیں بنتا لیکن اگربابر نے ہی اسکو پیسے دیئے،اور بھائی نے گفٹ کا نام دے دیا.

بابر کے ٹیکس ریٹرن میں بھی نہیں اور بھائی کے بھی،میری کہی ہوئی بات کیا ہے، لوگوں کی سمجھی ہوئی بات کیا ہے،دونوں میں آسمان زمین کا فرق ہے، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا اور کہا تھا کہ انکو مار پڑے گی اور یہ یہ ہو گا،یہ سپر ایٹ میں نہیں جائیں گے.

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کو نہیں سمجھتے اس لیے انہیں یہ عہدہ نہیں رکھنا چاہیے،کرکٹرز نے امریکہ میں ایک ایک تصویر کے کئی ڈالرز لیے ہیں تو کیا وہ ظاہر بھی کریں گے.

انھوں نے کہا سلمان بٹ نے جی این این پرمیرے متعلق بات کی ،سلمان بٹ میں ہمت ہوتی ،واقعی وہ کسی کا نمک حلال ہوتا یا نمک حلالی کی ہوتی،توبتاتا لوگوں کو،میرے آگے قرآن اٹھا کر اس نے کہاتھا کہ اس نے سپاٹ فکسنگ نہیں کی ہے.

کل وہ ڈیفنڈ کر رہا ہے اسکو، چور کیا کرے گا، دوسری کی چوری نہیں ڈیفنڈ نہیں کرے گا،محسن نقوی کو کرکٹ کا نہیں پتہ،جو کرکٹ کو سمجھتا ہو،ظہیر عباس،ماجد خان، صادق محمد کی طرز کی لوگ جو کرکٹ اور منیجمنٹ کو سمجھتے ہوں ایسے لوگ چیئرمین پی سی بی ہونے چاہئیں.

محسن نقوی وزیر داخلہ بھی ہیں، چار پانچ انکے چینل ہیں اور بھی انکے بزنس ہیں تو ایسے میں سارے کام مشکل ہوتے ہیں.

Comments are closed.