گاؤں ولی داد میں 400 کنال اراضی میں آتشزدگی، لاکھوں کے درخت اور گھاس خاکستر

54 / 100

فوٹو: زمینی حقائق ڈاٹ کام

مانسہرہ: ضلع مانسہرہ کے گاؤں ولی داد میں 400 کنال اراضی میں آتشزدگی، لاکھوں کے درخت اور گھاس خاکستر، تقریباً 6 گھنٹے تک لگی آگ میں جنگلی حیات میں لپیٹ میں آگئی.

یونین کونسل لساں نواب کے گاوں ولی داد کا آتش کی نذر ہونے والا رقبہ پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن کے سابق اسسٹنٹ پرسانل آفیسر اورنگزیب تنولی کی ملکیت ہے جو بسلسلہ روزگار راولپنڈی میں مقیم ہیں.

اورنگزیب تنولی نے "زمینی حقائق ڈاٹ کام” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ’ آگ صبح سویرے لگی، میلوں دور سے بلند ہوتے شعلے نظر آتے رہے لیکن کسی متعلقہ محکمہ نے ایکشن نہیں لیا، پولیس بھی لاتعلق رہی.

انھوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ 3 سال قبل میرا ایسے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، وزیراعظم پورٹل پر تمام تفصیلات شئیر کی گئی تھی نہ کوئی ملزم گرفتار ہوا نہ میرے نقصان کی تلافی ہوئی.

انھوں نے کہا محکمہ جنگلات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اتنے وسیع رقبے پر لگی آگ کا نوٹس لیا جاتا، وائلڈ لائف کی طرف سے بھی خاموشی ہے حالانکہ قیمتی اور نایاب جنگلی حیات اس رقبے میں متاثر ہوئی ہیں.

اورنگزیب تنولی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، محکمہ جنگلات و وائلڈ لایف کے حکام، ڈی پی مانسہرہ اور کمشنر ہزارہ ڈویژن سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے، ذمہ داران کی گرفتاری اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے.

انھوں نے کہا میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے لساں نواب تھانے میں مقدمہ درج کراوں گا کیونکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے کیلئے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنا ناگزیر ہو گیا ہے.

Comments are closed.