پولیو مہم ملک بھر میں سکیورٹی خدشات کے باعث معطل کردی گئی
اسلام آباد( ویب ڈیسک)پشاور واقعہ اور تشدد کے کچھ واقعات کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو معطل کردیا۔
اس حوالے سے انسداد پولیو پروگرام نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعلقہ اداروں کو پولیو مہم معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
پولیو مہم کو پشاور میں پیش آنے والے حالیہ واقعہ کے تناظر میں معطل کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کسی علاقے میں پولیو مہم نہیں چلائی جائے گی۔
گزشتہ دنوں پشاور میں پولیو کے قطروں کے باعث مبینہ طور پر متعدد بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس پر مشتعل ہجوم نے بنیادی صحت مرکز کو نذر آتش کردیا تھا۔
اسی طرح چمن میں بھی فائرنگ کے ایک واقعہ پیش آیا تھا۔
Comments are closed.