عیدکادوسرادن ، ابررحمت برسنے سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد :راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔عید پر ابررحمت برسنے سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد اور خطہ پو ٹھو ہار میں بارش کاامکان ہے ۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت مضافاتی علاقوں میں الصبح بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا۔بادل برسنے گرمی اورحبس کے ستائے شہریوں کاعید لامزہ دوبالا ہوگیا ۔محکم

ہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد اور خطہ پو ٹھو ہار میں آندھی ،جھکڑ چلنے سمیت چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے تاہم ملک کے دیگر بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔

دوسری جانب آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میرپوروگردونوا ح میں بھی بارش سے موسم خوشگوارہوگیاہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دورازن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھکر 49، سبی، جہلم، ڈیرہ اسماعیل خان، جوہر آباد، نور پور تھل اور نارووال میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.