صدرووزیراعظم کی قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: صدر ِمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ کے مبارک اور پْرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم، عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قربانی کے عمل کو امتِ محمدیہ پر لازم قرار دیا ہے، نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالی کے نزدیک سب سے عظیم دن قربانی کا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزمائش اور امتحان کی صورت حال میں ثابت قدم رہنا چاہیے، اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمان برداری ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

انہوں نے قوم سے کہا کہ پوری قوم اخوت، ایثار، محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر ضرورت مند وں کی مدد کرے، قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری اپنے آبائی علاقے سندھ کے ضلع نواب شاہ میں عید منا رہے ہیں اور نماز عید بھی نواب شاہ میں ادا کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی اور کہا کہ ا?پس میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں عید کے پرمسرت موقع پر ہم وطنوں اور تمام مسلمانوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کنا تھا کہ آئیں اس مبارک دن کے حقیقی معنوں کو سمجھتے ہوئے ا?پس میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف عیدالاضحیٰ لاہور میں منائیں گے اور ماڈل ٹاون میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ ان کے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف جاتی امرا میں نماز عید ادا کریں گے۔

Comments are closed.