میں گندم چور ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا، انوار الحق کاکڑ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میں گندم چور ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا، میں پیشکش کر رہا ہوں کہ گندم اسکینڈل کی تحقیقات کرائی جائیں تو تحقیقات کیوں نہیں ہورہیں؟ کسی کو قاضی فائز عیسیٰ پسند ہے اور کسی کو اطہر من اللہ ، مجھے سارے ہی ججز پسند ہیں۔

راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اپنے دور حکومت میں ایف بی آر میں ریفارمز لانے کی کوشش کی بہت سے مسائل سامنے تھے، حال ہی میں مجھ پر الزام لگا کہ میں نے گندم چرائی ہے، میں چور ہوں یا نہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔

انور الحق کاکڑ نے کہا کہ 25 کروڑ عوام میں سے کوئی بھی مجھ پر الزام لگاسکتا ہے مگر ثابت بھی کرے، میں نے سات ہزار روہے کی بھی کریشن کی ہو تو ان کے گناہ میرے اور اگر نہیں تو میرے سارے گناہ ان کے۔

انور الحق کاکڑنے مزید کہا کہ کسی کو قاضی فائز عیسیٰ پسند ہے اور کسی کو اطہر من اللہ ، مجھے سارے ہی ججز پسند ہیں۔

Comments are closed.