بھارت کا 120 کاہدف پہاڑبن گیا،پاکستان کوشکست،قومی ٹیم اگر مگر کی کھائی میں جا گری

58 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

نیویارک(زمینی حقائق ڈاٹ کام) بھارت کا 120 کاہدف پہاڑبن گیا،پاکستان کوشکست،قومی ٹیم اگر مگر کی کھائی میں جا گری،ورلڈ کپ میں گروپ کی دوسری پوزیشن بھی خواب بن گیا، پوائنٹ ٹیبل پر بھارت گروپ میں پہلے امریکہ دوسرے نمبر پر براجمان ہوگیا۔

نیویارک میں کھیلے گئےآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی،بھارت کے 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹ کے تقصان پر 113 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر محمد رضوان نے 44 بالز پر31 رنز اسکور کیے جبکہ عماد وسیم 15، بابر اعظم، فخر زمان اور عثمان خان نے 13، 13 رنز بنائے، افتخار احمد 5 اور شاداب خان 4 رنز بناسکے، نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپرت بمرا نے 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ پانڈیا نے 2 اور اکشر پٹیل،  ارش دیپ سنگھ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم  میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث کچھ دیر رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہوا، تو بھارتی بیٹرز نے اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور کپتان روہت شرما نے شاہین شاہ آفریدی کے پہلے اوور میں ہی گیند باؤنڈری لائن کے باہر پھینکتے ہوئے 8 رنز بنالیے۔

ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن تھوڑا لڑکھڑاگئی، کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر 12 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے، بھارت کی دوسری وکٹ 19 کے اسکور  پر کپتان روہت شرما کی گری، جو شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 13 رنز بنا کر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ کا نقصان بھارت کو اکشر پٹیل کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 58 کے اسکور پر 2 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 گیندوں پر 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سوریا کمار یادو تھے جو 89 کے مجموعے پر حارث رؤف کی گیند پر 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں گروپ اے کے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

نیویارک: ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ،اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کھیلیں گے، بھارت نے پہلامیچ کھیلنے والی ٹیم برقرار رکھی ہے. 

ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا بڑا میچ  نیویارک میں کھیلا جا رہا ہے، نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ ابھی تک بیٹرز کیلئے مشکلات کا باعث بنی ہے اور آئی سی سی نے بھی پچ پر تنقید کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعی پچ ٹی ٹوئنٹی کیلئے معیاری نہیں ہے.

امریکا کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد آج قومی کرکٹ ٹیم زیادہ دباؤ میں ہوگی کیونکہ آج کا میچ ہارتے پاکستان اگر مگر کی کھائی میں جا گرے گا تاہم شائقین کرکٹ قومی ٹیم سے روایتی حریف کے خلاف اچھے میچ کی توقع کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے گزشتہ روزپریکٹس کی جبکہ بھارتی ٹیم کے صرف دو کھلاڑیوں نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

ٹوئنٹی ورلڈکپ،بابراعظم الیون نے پہلے ہی میچ میں گھٹنے ٹیک دئیے،امریکہ نے زیرکرلیا

ریکارڈ کے حساب سے بھارت کا پلڑہ بھاری ہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں 12 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں، 8 میچ بھارت کے نام رہے جبکہ 3 میں پاکستان نے فتح حاصل کی، ایک میچ ٹائی رہا ۔

ذرائع کے مطابق بھاری جسامت کے مالک وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد آج بنچ پہ بیٹھیں گے ان کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں جگہ ملے گی۔

بھارت کے خلاف اچھا اوپننگ ریکارڈ ہونے کی وجہ سے بھارت پاکستان کی اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کریں گے.

Comments are closed.