ٹوئنٹی ورلڈکپ،بابراعظم الیون نے پہلے ہی میچ میں گھٹنے ٹیک دئیے،امریکہ نے زیرکرلیا
فوٹو: سوشل میڈیا
ڈیلس: ٹوئنٹی ورلڈکپ،بابراعظم الیون نے پہلے ہی میچ میں گھٹنے ٹیک دئیے،امریکہ نے زیرکرلیا، تجربہ کار محمد عامر نے سپر اوور میں 3 وائیڈ بالز پھینکیں اور 18 رنز کھائے جس کے سبب بیٹرز ہدف حاصل نہ کر سکے.
ڈیلس میں کھیلے گئے گروپ اے کے اس میچ میں امریکا نے اپنی سابق فتح کا تجربہ دہرایا اور ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پاکستان ٹیم نے 159 رنز کا ٹوٹل بنایا جواب میں امریکا کی ٹیم بھی 20 اوورز میں 159 رنز بناسکی جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جہاں ہوم ٹیم نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا۔
پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جہاں اسکی ابتدائی دو وکٹیں 14 رنز پر گر گئیں۔ محمد رضوان 9 اور عثمان خان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اسکور 26 رنز تک پہنچا تو 11 رنز بنانے والے فخر زمان چوکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے، کپتان بابر اعظم اور شاداب خان نے مشکل صورتحال سے ٹیم کو نکالا۔ دونوں کے درمیان 48 گیندوں پر 72 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔
.98 کے مجموعے پر 40 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے والے شاداب خان کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ انکے بعد آنے والے اعظم خان گولڈن ڈک آؤٹ ہوگئے۔
بابر اعظم نے افتخار احمد کے ساتھ اسکور میں 27 رنز کا اضافہ کیا جہاں 125 کے مجموعے پر بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ افتخار احمد کی صورت میں گری جو 18 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے،اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے ناقابلِ شکست 23 رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 159 رنز تک پہنچایا۔
امریکا کی جانب سے نوشتھگ کینجگے نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ سورابھ نیٹراولکر نے 2 جبکہ علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک ایک آؤٹ کیا۔
امریکا کی جانب سے نوشتھگ کینجگے نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، ہدف کے تعاقب میں امریکا نے پراعتماد آغاز کیا۔ اسکی پہلی وکٹ 12 رنز بنانے والے اسٹیون ٹیلر کی صورت میں 36 رنز پر گری جنہیں نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔
اسکے بعد کپتان مونک پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 50 رنز بنادیے۔ انکا ساتھ آندریس گاؤس نے دیا جنہوں نے 35 رنز بنائے۔ دونوں نے مل کر ٹیم کو 68 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر میچ کو پاکستان سے دور کردیا۔
چوتھی وکٹ پر نتیش کمار اور ارون جونز نے ناقابلِ شکست 48 رنز کی پارٹنرشپ بنائی لیکن اپنی ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے۔
اختتامی لمحات میں پاکستان کے فاسٹ بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو فتح کی لکیر پار کرنے سے روک دیا، لیکن میچ ٹائی ہوگیا۔
ارون جونز نے 36 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ نتیش کمار 14 رنز بنا کر کیریز پر موجود رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے کپتان مونینک پٹیل کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے خلاف جیت شاندار رہی تھی۔ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے، چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔
قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل تھے
Comments are closed.