پاکستان میں ذو الحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 17 جون بروز پیر ہوگی

46 / 100

فوٹو فائل

کراچی: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر نے ملک میں ماہ ذو الحجہ 1445 کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ جس کے تحت یکم ذو الحجہ 8 جون جبکہ عید الاضحیٰ 17 اپریل بروز پیر ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، جس میں اراکین شریک تھے جبکہ معاونت کے لیے سپارکو نمائندے+ اور چیف میٹ آفیسر سردار سرفراز بھی اجلاس میں موجود تھے۔

لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف بلڈنگ میں جبکہ پشاور، اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے پنجاب کے کسی بھی شہر سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ البتہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سے چاند کی شہادت موصول ہوئی۔

مرکزی اجلاس کے اختتام کے بعد چیئرمین مولانا عبد الخبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مطلع مکمل صاف تھا اور مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اتفاق رائے سے طے پایا کہ ملک میں یکم ذو الحجہ 8 جون بروز ہفتہ جبکہ عید الاضحیٰ 17 جون کو ہوگی۔

Comments are closed.