ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:ملک میں ذی الحج 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

 ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں ہوگا۔

 علاوہ ازیں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

 ملک میں آج 7 جون بروز جمعہ 29 ذیقعد ہے اور آج ہی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں 8 جون بروز ہفتہ کو یکم ذی الحج اور 17 جون بروز پیر کو عیدالاضحیٰ ہوگی۔ 

دوسری جانب گزشتہ روزسعودی عرب میں ذو الحج کا چاند نظر آگیا، یوم عرفہ 15 جون جبکہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

Comments are closed.