چیف الیکشن کمشنر انتہائی بے شرمی سے فارم 45 دینے سے انکاری ہیں، مطیع اللہ جان

{"remix_data":[],"source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینئر صحافی و اینکر مطیع اللہ جان کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر انتہائی بے شرمی سے فارم 45 دینے سے انکاری ہیں، مطیع اللہ جان کا کہنا ہے وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان سکندر سلطان راجہ کیخلاف جو زبان استعمال کرتے تھے وہ درست تھی.

اپنے سوشل میڈیا "ایکس” پر ایک تجزیاتی تحریر میں ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور ن لیگ دونوں ہی الیکشن ٹریبیونل میں فارم 45 کا ریکارڈ پیش کرنے کی بجائے اپنی عدالت لگا کر بیٹھ گئے ہیں.

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی طرف سے یہ حکمنامہ الیکشن کمیشن کی ساکھ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، الیکشن ٹریبیونل سے الیکشن پٹیشنوں کو واپس منگوا کر کسی دوسرے ریٹائرڈ جج کے ٹریبیونل میں منتقل کرنے کے کمیشن کے اختیار متعلق پارلیمنٹ سے منظور کردہ یہ نیا قانون اور الیکشن کمیشن کا اِس پر ربڑ سٹیمپ کی طرز پر عملدرامد عوام کیساتھ ایک کھلا فراڈ ہیں۔

انھوں نے لکھا ہے ”جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل الیکشن ٹریبیونل کے حکم کے باوجود چیف الیکشن کمشنر انتہائی بے شرمی اور ڈھٹائی کیساتھ اسلام آباد کی 3 سیٹوں سے متعلق الیکشن ٹریبیونل میں اپنے فارم 45 دینے سے انکاری ہیں.

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو کمیشن کی اِس بدنیتی پر فوری کاروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کو سو موٹو نوٹس لینے کے لئیے خط لکھنا چاہئئے، مزید اگر پی ٹی آئی نے انتخابی عذرداریوں کی منتقلی کے اِس نئے قانون کو چیلنج نہیں کیا تو اب ضرور رٹ دائر کرنا چاہئیے.

https://x.com/Matiullahjan919/status/1798070272110846299?t=xlMK6ijigUjhLD6HPx_-uw&s=19

جس میں الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے تک ن لیگ کے کامیاب قرار دئیے گئے امیدواروں کی درخواست پر سماعت سے روک دیا جائے اور یہ ہائی کورٹ کا آئینی اختیار ہے.

چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ن لیگ کے شریک جرم ہیں جن کو اپنے ساتھی مجرموں کے لئیے عدالت لگانے کا اختیار دینا آئین کے آرٹیکل ۲۱۸ کے ساتھ مذاق ہو گا۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر لیڈران سکندر سلطان راجہ کے بارے میں جس زبان میں تنقید کرتے رہے ہیں اِس حکمنامے نے اُس زبان کو انتہائی مناسب ثابت کر دیا ہے.

مطیع اللہ جان کا کہنا ہے چند سال پہلے ایک سکندر نامی مسلح شخص نے اپنی اہلیہ کیساتھ جناح ایوینیو پر قبضہ کر کے اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ کو بند کروا دیا تھا آج ایک اور سکندر نے شاھراہِ دستور پر وہی حرکتیں شروع کر دی ہیں۔

Comments are closed.