ٹی 20 ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز نے پاپوانیوگنی کوسنسنی خیزمقابلے کے بعدہرادیا
فوٹو: سوشل میڈیا
گیانا : ٹی 20 ورلڈکپ،ویسٹ انڈیز نے پاپوانیوگنی کوسنسنی خیزمقابلے کے بعدہرادیا، میزبان اور سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو نئی ٹیم نے ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے اپنے افتتاحی میچ میں ٹف ٹائم دیا تاہم اختتام پاپوا نیو گنی کی 5 وکٹوں سے شکست پر ہوا۔
جزائر غرب الہند گیانا کے پرویڈینس میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاپوا نیو گنی نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 19ویں اوور میں حاصل کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے راسٹن چیز نے 42 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ برینڈن کنگ 34 اور نکولس پوران 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان روومین پاول نے 15 رنز بنائے جبکہ آندے رسل 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
میچ میں پاپوا نیو گنی کے بولرز نے غیر معمولی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ایک موقع پر ویسٹ انڈیز کے لیے آسان ہدف بھی مشکل بنادیا تھا۔
پاپوا نیو گنی کی جانب سے کپتان اسد والا نے دو وکٹیں لیں جبکہ جان کاریکو، چیڈ سوپر اور علی ناؤ نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوا نیو گنی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے، سیسی باؤ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 43 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔
وکٹ کیپر بیٹر کپلن ڈوریگا 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور کپتان اسدوالا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انکے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے آندرے رسل اور الزاری جوزف نے دو دو جبکہ اکیل حسین، روماریو شیفرڈ اور گوداکیش موتی نے ایک ایک وکٹ لی.
Comments are closed.